بھاٹی گیٹ کی اپ گریڈیشن کا 97 فیصد تعمیراتی کام مکمل

بھاٹی گیٹ کی اپ گریڈیشن کا 97 فیصد تعمیراتی کام مکمل

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اطراف کی سڑکوں کی کارپیٹنگ مکمل

لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) بھاٹی گیٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا 97 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی تین فیصد کام آئندہ تین روز میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔منصوبے میں زائرین اور عقیدت مندوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے 300سے زائد گاڑیوں کی گنجائش رکھنے والا پارکنگ ایریا بھی قائم کیا گیا ہے ۔دربار حضرت علی ہجویری آنے والے افراد کی سہولت کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔بھاٹی گیٹ اور اس سے ملحقہ عمارتوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کے لیے فساڈ ڈویلپمنٹ کا کام بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے تاریخی مقام کے اطراف کی عمارتوں کی بیرونی شکل بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے ۔بھاٹی گیٹ اپگریڈیشن پروجیکٹ میں انڈرپاس، سب وے ، سڑکوں کی کارپٹنگ، پارکنگ اور دیگر شہری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا افتتاح پہلے ہی کیا جاچکا ہے ، جبکہ منصوبے کے باقی ترقیاتی کام بھی اب آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...