آن لائن فراڈ کاملزم دھرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں نجی دکان سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے آن لائن رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا اور اس نے دکاندار سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائی۔ رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے کی کوشش کے دوران اطلاع ملنے پر راوی روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سابقہ ڈسمس اہلکار اور ریکارڈ یافتہ ہے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments