لڑکیوں سے فحش حرکات کرنیوالا ملزم زیر حراست
لاہور(کرائم رپورٹر) موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکات اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
باغبانپورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فحش حرکات کے ذریعے لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم نے نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، ویڈیو سامنے آتے ہی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments