بٹیر سمگلنگ ناکام، وائلڈ لائف کارروائیوں میں 12 ملزم گرفتار
لاہور (آن لائن) محکمہ تحفظِ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
محکمے کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 149 زندہ بٹیر، 10 نایاب طوطے اور بٹیروں کے 31 نیٹنگ گیئرز برآمد کر کے ضبط کر لیے ۔ ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران کراچی سے بنوں بھیجی جانے والی بٹیروں کی بڑی کھیپ بھی ناکام بنا دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments