مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن ودیگر مسائل کے حل پر یوم تشکرمنایاگیا

مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن ودیگر مسائل کے حل پر یوم تشکرمنایاگیا

لاہور(سیاسی نمائندہ)مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن، بینک اکاؤنٹس اور دیگر دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر ملک بھر کے علما، خطبا، ذاکرین، واعظین اور مدارس کے ذمہ داران نے یومِ تشکر منایا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں خطبئہ جمعہ کے دوران وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مدارسِ عربیہ دینِ اسلام اور قرآن و سنت کی عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے گزشتہ ہفتے ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیے گئے فیصلے خوش آئند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...