گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز معمول کے مطابق جاری :ترجمان
لاہور (سٹاف رپوٹر )پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز معطل یا منسوخ نہیں کی گئی۔
ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز کی معطلی یا منسوخی کے حوالے سے تاحال کوئی حکم یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈز سنٹرز، دیہی مراکز مال اور اراضی معاون کے ذریعے بدستور دستیاب ہے ۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مذکورہ سہولیات سے استفادہ کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments