علما حق ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے کوشاں :مولاناامجد

 علما حق ملک میں نظام مصطفی کے  نفاذ کے لئے کوشاں :مولاناامجد

لاہور(سٹاف رپورٹر)جامعہ رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علما حق ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں۔

جمعیت کے اکابر ین نے اسی مشن کے حصول کے لئے زندگیاں کھپا دی تھیں۔ حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی ؒان میں نمایاں تھے ،آپ سچے عاشق رسول تھے ، انہوں نے عوام کو دین اور نبیؐ کی سنتوں کے ساتھ جوڑااور ان کی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں گزری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...