نیپالی سفیر کی قیادت میں وفد کاپنجاب یونیورسٹی کادورہ

نیپالی سفیر کی قیادت میں وفد  کاپنجاب یونیورسٹی کادورہ

لاہور(خبر نگار)نیپالی سفیر ریٹا ڈھیتال کی قیادت میں ایک وفد نے ، جس میں ڈپٹی چیف آف مشن مسٹر پروشوتّم ڈھنگیل بھی شامل تھے ، پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان بھی موجود تھیں۔ملاقات میں پنجاب یونیورسٹی اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور نیپالی طلبہ کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...