باغبانپورہ :سلنڈربھرنے والی فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
لاہور (کر ائم رپو رٹر)با غبا نپو رہ کے علا قہ نین سکھ چوک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 28سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ فیکٹری میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 28سالہ شخص شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments