پولیس لائنز میں ڈینگی و جراثیم کش سپرے
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس لائنز میں ڈینگی و جراثیم کش سپرے کی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید کی نگرانی میں پولیس لائنز کے مختلف مقامات پر ڈینگی وجراثیم کش سپرے کی گئی ۔
ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید نے پانی جمع ہونے والے مقامات کو صاف کرنے کی ہدایت کی ،ایس پی محمد خالد سعید نے پولیس لائنز میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ،ڈینگی وجراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی صحت اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments