دعوے دھرے رہ گئے ، ٹرینیں 7گھنٹے تک لیٹ ،مسافر خوار
دعوے دھرے رہ گئے ، ٹرینیں 7گھنٹے تک لیٹ ،مسافر خوار ٹرینوں کی آمد و روانگی کے حوالے سے انتظامیہ بروقت آگاہ نہیں کرتی :مسافر
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا،ٹرینیں گھنٹوں لیٹ مسافر خوار ہوگئے ،ریلوے انتظامیہ کے ٹرینوں کی بروقت آمد و روانگی کے دعوے عملی اقدامات نہ ہوسکے ،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے 50 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 30 منٹ ،جعفر ایکسپریس 7 گھنٹے 20 منٹ کی غیر معمولی تاخیر کا شکار ،کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ ملت ایکسپریس 6 گھنٹے ، علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ ،عوام ایکسپریس 4 گھنٹے 25 منٹ ،فرید ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ اور خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کی آمد و روانگی کے حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا جاتا جس کے باعث ریلوے سٹیشن پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments