جمعۃ المبارک کو صوبہ بھر میں پولیس الرٹ رہی

جمعۃ المبارک کو صوبہ بھر  میں پولیس الرٹ رہی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

 مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...