پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد

پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں  میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور(خبر نگار)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ پی ایچ ای سی بورڈ نے تنخواہوں میں دیگر سرکاری ملازمین کی طرز پر 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

12 فیصد اضافے کی صورت میں کمیشن پر سالانہ کروڑوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنا تھا۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بورڈ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز زیرِ غور آئے ۔ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی، تاہم بورڈ نے تجویز مسترد کردی۔بورڈ نے پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...