سرکاری ہائی سکولوں کو مفت کھیلوں کا سامان فراہم کرنیکافیصلہ
سرکاری ہائی سکولوں کو مفت کھیلوں کا سامان فراہم کرنیکافیصلہ کھیلوں کے بجٹ میں بھی اضافہ ، 1کروڑ سے اڑھائی کروڑ کردیاگیا:لاہور بورڈ
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ نے سرکاری سکولوں اور کالجز میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور ڈویژن کے 1100 سرکاری ہائی سکولز کو مفت کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ 20 فیصد سرکاری کالجز بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے ۔ کھیلوں کے بجٹ میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردیا گیا ہے ۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور طلبہ کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور بورڈ نے اہم اقدام اٹھایا ہے ۔ فیصلے کے تحت لاہور ڈویژن کے 1100 سرکاری ہائی سکولز کو مختلف کھیلوں کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا۔صرف سکول ہی نہیں بلکہ سرکاری کالجز کے طلبہ بھی اس اقدام سے مستفید ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments