سکولوں کے گارڈز کی ڈیٹا تصدیق تفصیلات مرتب کرنیکا فیصلہ

سکولوں کے گارڈز کی ڈیٹا تصدیق تفصیلات مرتب کرنیکا فیصلہ

ہائی رسک سکولوں میں گارڈز کی 1509 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی

لاہور(خبر نگار )پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں تعینات سکول گارڈز کے ڈیٹا کی دوبارہ تصدیق اور اسامیوں کی تفصیلات مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکول گارڈز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں سکول گارڈز کی منظور شدہ، خالی، ختم شدہ اور نئی تخلیق شدہ اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2015 سے 2018 کے دوران بھرتی کیے گئے سکول گارڈز کی مدت ملازمت میں پہلے ہی توسیع کی جاچکی ہے۔، تاہم اب ان کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع کے بجائے نئی بھرتیوں کی سفارش کی گئی ہے ۔نئی سفارش کے تحت پنجاب کے ہائی رسک سکولوں میں سکول گارڈز کی 1509 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ان میں 370 خالی اسامیوں کے علاوہ 1139 نئی تخلیق شدہ اسامیوں پر گارڈز تعینات کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق اے پلس اور اے کیٹیگری کے ہائی رسک سکولوں میں گارڈز کی تعیناتی کو ترجیح دی جائے گی۔ 1139 نئی اسامیوں کے لیے کلاس فور کی ختم شدہ اسامیوں کے عوض سکول گارڈز کی نئی پوسٹیں بنانے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...