پانچویں تک طلبہ کو اے آئی کی بنیادی تعلیم دینے کافیصلہ

پانچویں تک طلبہ کو اے آئی کی بنیادی تعلیم دینے کافیصلہ

نئے نصاب میں غیر ضروری مواد کو کم کیا گیا ،کانسپٹ بیسڈ بنایا گیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیادی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حکام کے مطابق کورس اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے کمپیوٹر لیب کی موجودگی اور عدم موجودگی، دونوں صورتوں میں پڑھایا جاسکے گا۔ سی ای او پیکٹا موسیٰ علی بخاری کا کہنا ہے کہ نئے نصاب کو حتمی شکل دینے سے پہلے پاکستان کے ایک بڑے سافٹ ویئر ہاؤس سے بھی اس کی ویٹنگ کرائی گئی ہے ، جبکہ نصاب کو مزید جانچ کے لیے آکسفورڈ سے بھی ویٹ کرایا جائے گا۔سی ای او کے مطابق نئے نصاب میں غیر ضروری مواد کو کم کیا گیا ہے اور اسے کانسپٹ بیسڈ بنایا گیا ہے ۔ مقصد طلبہ کو محض معلومات یاد کروانے کے بجائے بنیادی تصورات سمجھانا اور رٹا سسٹم کا خاتمہ ہے ۔اے آئی سمیت نئے نصاب کو مؤثر انداز میں پڑھانے کے لیے اساتذہ کی تربیت بھی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...