بلڈنگ کنٹرول ایک ہی ادارے کے سپرد کرنیکی سمری ارسال
شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کرنے کیلئے اختیارات کی نئی تقسیم کی تجویز
لاہور ( شیخ زین العابدین )لاہور میں بلڈنگ کنٹرول کے بکھرے ہوئے اختیارات سمیٹنے کی کوشش، پورے شہر کا نظام ایک اتھارٹی کے سپرد کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔مراسلے میں کارپوریشن کو ایل ڈی اے کی بلڈنگ کنٹرول آمدنی کا کم از کم پچیس فیصد دینے کا قانونی حق قرار دیا گیا، جبکہ ایل ڈی اے نے ابتدائی طور پر شیئر دینے سے انکار کردیا۔متعدد اداروں کے اوورلیپنگ اختیارات، وسائل کی کمی اور مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے لیے اختیارات کی نئی تقسیم کی تجویز دی گئی ہے ۔روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق لاہور میں تعمیرات کی منظوری کا موجودہ نظام ایک نئے تنازع کی زد میں آگیا ہے ۔ایم سی ایل اور ایل ڈی اے سمیت مختلف اداروں کے درمیان تقسیم بلڈنگ کنٹرول کے اختیارات کو یکجا کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پورے لاہور کا بلڈنگ کنٹرول ایک ہی ادارے کے سپرد کرنے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments