چہار باغ فیز ون میں 20 کنال کے ہسپتال پلاٹ کی قرعہ اندازی مکمل
لاہور (سٹاف رپورٹر )روڈا کے زیراہتمام چہار باغ فیز ون میں 20 کنال رقبے پر ہسپتال قائم کرنے کیلئے پلاٹ کی۔۔
الاٹمنٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مقررہ جانچ پڑتال اور شفاف انتخاب کے عمل کے بعد کل سات ہسپتالوں کو اس الاٹمنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ مکمل غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے فائنل قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے خودکار کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے کی گئی، جس میں ’’صحرا فار لائف ٹرسٹ‘‘ کامیاب رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments