پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس یونیفارم استعمال کرکے مختلف وارداتیں کرنیوالے ملزم کو سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں سینٹرل پلازہ کے قریب موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی، جس پر سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ملزم کی ٹریسنگ شروع کر دی ۔ سیف سٹی ٹیم نے ملزم کی تصاویر اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کا اے آئی بیسڈ فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے تجزیہ کیا، جسکے نتیجے میں ملزم کی شناخت ہوگئی۔ فیشل ریکگنیشن کے ذریعے ملزم کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کی معلومات بھی سامنے آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...