پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ وملازمین کا31ویں روز بھی احتجاج
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ و ملازمین کا احتجاج 31ویں روز بھی جاری رہا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وائس چانسلر آفس نیو کیمپس کے ۔۔۔
باہر بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان انکوائری آفس پر مبینہ حملے کے معاملے پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے انکوائری آفس پر حملے کے الزام کو ‘ڈرامہ’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج سکیورٹی کے پاس محفوظ ہے ، تاہم 12 بج کر 30 منٹ کے قریب کی فوٹیج میں شکایت کے مطابق کوئی موٹر سائیکل سوار حملہ آور نظر نہیں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments