جناح ہسپتال :عرصہ سے بند ایمرجنسی ایگزٹس کلیئر، دوبارہ فعال
انتظامیہ کاواٹر سپرنکلر سسٹم کی تنصیب کیلئے بورڈ سے منظوری لینے کا فیصلہ
لاہور ( بلال چودھری )جناح ہسپتال کے اندر سات مختلف مقامات پر کئی سال سے بند ایمرجنسی ایگزٹس کو کلیئر کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں فائر سیفٹی آڈٹ کا عمل بھی جاری ہے ۔حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال میں بوسیدہ وائرنگ کی نشاندہی کے بعد خراب وائرنگ کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ پرانے سوئچز اور الیکٹریکل بورڈز کو بھی مرحلہ وار تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ لوڈ مینجمنٹ کے لیے بیک اپ پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔ تمام اقدامات ریسکیو 1122 کے فائر سیفٹی ایس او پیز کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔انتظامیہ نے واٹر سپرنکلر سسٹم کی تنصیب کے لیے بورڈ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال ہسپتال میں 2 فائر ہائیڈرنٹس موجود ہیں جبکہ مزید 2 پر کام جاری ہے ،ایم ایس جناح ہسپتال نے کہا کہ \\\"ہسپتال میں آگ سے بچاؤ اور بروقت انخلا کے لیے تمام حفاظتی اقدامات جاری ہیں\\\"۔ پروفیسر حافظ معین الدین کا کہنا ہے کہ \\\"فائر سیفٹی کے ساتھ الیکٹریکل سیفٹی اور لوڈ مینجمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے \\\"۔جناح ہسپتال انتظامیہ نے فائر سیفٹی نظام کو ریسکیو ایس او پیز کے مطابق مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments