7 منشیات فروش گرفتار، 4کلو چرس 100لٹر زہریلی شراب برآمد

7 منشیات فروش گرفتار، 4کلو چرس 100لٹر زہریلی شراب برآمد

قصور(نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگراسلم بھٹی نے منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی۔

 خصوصی مہم کے دوران پھولنگر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے حویلی ٹوپلانوالی کے رہائشی منشیات فروش مجید ڈوگر کو 4 کلو سے زائد چرس سمیت، یاسر، اکرام، آصف، شہزاد اور ندیم کو 100 لٹر زہریلی شراب سمیت قابو کیا، جبکہ ننکانہ کے رہائشی ملزم عاشق کو پکڑ کر اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل برآمد کرلی۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...