تلونڈی :غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی بڑھتی تعداد پر شہریوں کو تشویش
تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں کے علاقہ تلونڈی اور گردونواح میں مبینہ غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں اور غیر منظور شدہ رہائشی منصوبوں کی بڑھتی تعداد نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردئیے ۔
ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں متعلقہ محکموں کی قانونی منظوری اور این او سی کے بغیر پلاٹوں کی خرید و فروخت اور تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ ذمہ دار اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments