’’نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ‘‘کا افتتاح ، مسلسل تاخیر کا شکار

’’نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ‘‘کا افتتاح ، مسلسل تاخیر کا شکار

منصوبے کی سست روی سے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت کئی ماہ سے مؤخر

لاہور (بلال چودھری )پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری کینسر ہسپتال \\\"نواز شریف کینسر انسٹی ٹیوٹ\\\" افتتاح میں مسلسل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ اکتوبر 2024 میں بنیاد رکھی گئی، 75 ارب روپے کی لاگت کے 915 بستروں پر مشتمل منصوبے کی پہلے فیز کی تکمیل کا ہدف اکتوبر 2025 مقرر کیا گیا تھا جو گزر چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق جنوری 2026 میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کو اسی ماہ آپریشنل کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی پوری نہ ہو سکی۔ اس کے بعد جون 2026 میں 31 جولائی کو افتتاح کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جو اب وہ تاریخ بھی گزر گئی ہے ۔منصوبے کی سست روی کے باعث کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے ۔ حکومت کی جانب سے لیول تھری اور فور کے مریضوں کو مفت علاج کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن ہسپتال کے مکمل فعال نہ ہونے سے نجی شعبے میں مہنگا علاج برداشت نہ کرنے والے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔فیز ون میں 620 بیڈز فعال کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس میں پیڈیاٹرک آنکولوجی، بون میرو سینٹر، کینسر کیئر کلینک، 10 ریڈی ایشن تھراپی بنکرز، آئی سی یو اور 30 بیڈز کی ایمرجنسی شامل ہیں۔ کینسر کیئر کلینک 90 فیصد اور مین بلڈنگ 70 فیصد مکمل ہے ۔ دوسرے مرحلے میں مزید 300 بستروں کی عمارت اور پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...