وزیر صحت کی سری لنکا کے اعزازی قونصلیٹ آفیسر سے ملاقات

وزیر صحت کی سری لنکا کے اعزازی  قونصلیٹ آفیسر سے ملاقات

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سری لنکا کے اعزازی قونصلیٹ آفیسر یاسین جوئیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر نے یاسین جوئیہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سری لنکا سے مزید کورنیا منگوانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں نابینا مریضوں کو بینائی کی بحالی کے لیے کورنیا ٹرانسپلانٹ کے منصوبے کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا سے تعاون کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...