شوق چوک کے قریب درخت گرگیا، ٹریفک روانی متاثر

شوق چوک کے قریب درخت  گرگیا، ٹریفک روانی متاثر

لاہور(کرائم رپورٹر )مولانا شوکت علی روڈ پر شوق چوک کے قریب درخت گر گیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹریفک وارڈنز نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک سے گرا ہوا درخت ہٹا دیا، جس کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر بحال کر دی گئی۔واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک وارڈنز موقع پر موجود رہے اور شہریوں کی مدد کے ساتھ ٹریفک کی روانی یقینی بناتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...