خیابان امین :تیز رفتار موٹرسائیکل کوحادثہ ، نوجوان جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )کا ہنہ کے علا قہ خیابان امین میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔
جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل ایک کار کی زد میں آنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments