پی اے سی :پری کوالیفکیشن میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات نہ کرنے پر افسروں کی سرزنش
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے سابق دور حکومت میں سرکاری ادویات اور طبی آلات کی خریداری کے لیے مقامی مینوفیکچررز کی فرموں کی پری کوالیفکیشن میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات نہ کرنے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے افسران کی سخت سرزنش کی ہے ۔
کمیٹی نے پری کوالیفکیشن میں بے ضابطگیوں کا معاملہ تحقیقات کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوا دیا، جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ممبر انکوائری کے ذریعے 60 روز میں معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments