دکاندار شٹر بند کرکے گیس مہنگے داموں فروخت کرنے لگے

دکاندار شٹر بند کرکے گیس مہنگے داموں فروخت کرنے لگے

گیس بحران شدید ہونے لگا، 400سے 450روپے کلو فروخت ، شہری پریشان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )مختلف علاقوں میں دکاندار شٹر بند کرکے چوری چھپے مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ، متعلقہ ادارے کوئی متبادل نظام نہ دے سکے ،ایل پی جی سلنڈر حادثات کا معاملہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،شہر میں 5 ہزار سے زائد دکانیں بند، گیس بحران شدید ہونے لگا،شہر میں ایل پی جی بلیک میں فروخت ہونے لگی، گیس بحران کے باعث قیمتیں آسمان سے باتیں کر ے لگیں ،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے 65پیسے مقرر ،مارکیٹ میں 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے ، ایل پی جی کی دکانیں بند ہونے سے شہری پریشان ،رکشہ ڈرائیور ،گھریلو اور کمرشل صارفین ایل پی جی کے حصول کے لیے خوار ہوگئے ، شہری کہتے ہیں کہ گیس بلیک میں مل رہی ہے جس کی وجہ سے قیمت کئی گنا بڑھ گئی ہے ،گھروں میں کھانا بنانے کے لیے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،کاروبار تباہ ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...