روزانہ اجرت پر کام کرنیوالا مزدور طبقہ مہنگائی سے پریشان
مہنگائی بہت زیادہ ، دیہاڑی اتنی نہیں کہ سارے اخراجات پورے ہو سکیں:مزدور
لاہور(خبر نگار)روزانہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دوہرے دباؤ کا شکار ہے ۔کبھی کام ملتا ہے تو کبھی خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کام نہ ملے تو گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ مزدور کہتے ہیں کہ مہنگائی نے ان کے لیے زندگی کا پہیہ چلانا مشکل بنا دیا ہے ۔کسی کو پورے دن کام ملنے کا انتظار، تو کوئی دیہاڑی ملنے کی امید میں کھڑا ہے ۔مزدوروں کے مطابق روزمرہ اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، لیکن آمدن میں اس حساب سے اضافہ نہیں ہوا ۔ ورکرز کو کہنا ہے کہ روزانہ دیہاڑی نہیں ملتی، گھر کے اخراجات پورے کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ، کئی بار ادھار لینا پڑتا ہے ۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ گھر کا راشن، بچوں کی ضروریات، بجلی کے بل اور دیگر اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ایک دن کام نہ ملے تو اگلے کئی دنوں کے بجٹ پر اثر پڑتا ہے ۔ضروریات پوری کرنے کے لیے کئی خاندان ادھار لینے پر مجبور ہیں۔ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے ، دیہاڑی اتنی نہیں کہ سارے اخراجات پورے ہو سکیں، عام آدمی کے لیے زندگی مشکل ہو گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments