ٹریکٹر ٹرالیوں کے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ٹریکٹر ٹرالیوں کے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالیوں کے باعث بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر لاہور ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریکٹر ٹرالیوں کی شہر میں نقل و حرکت کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے ، تاہم یہ گاڑیاں تقریباً 9 فیصد جان لیوا ٹریفک حادثات میں ملوث پائی گئی ہیں، جس کے باعث ان کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات ناگزیر قرار دیے گئے ہیں۔ٹریکٹر ٹرالیوں کو صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک لاہور شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...