ملاوٹ شدہ دودھ لے جانے والی گاڑی کی سپرداری کی درخواست مسترد
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے واپس لینے کی بنیاد پر ملاوٹ شدہ دودھ لے جانے والی گاڑی کی سپرداری کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گاڑی مسروقہ اشیا کی حیثیت سے پکڑی گئی ہے ، اس لیے اسے اس مرحلے پر سپرداری پر نہیں دیا جا سکتا، ٹرائل کورٹ ہی ٹرائل کے دوران گاڑی کی سپرداری کے معاملے کا فیصلہ کرے گی،درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران گاڑی سے ملاوٹی دودھ پکڑ کر ضائع کر دیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments