ایل ڈ ی اے ٹاؤن پلاننگ کے 4زونز میں 62شکایات رپورٹ

ایل ڈ ی اے ٹاؤن پلاننگ کے 4زونز میں 62شکایات رپورٹ

شکایات پر بروقت کارروائی نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا اظہارِ برہمی

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے باوجود شہری شکایات کا معاملہ جوں کا توں، پاکستان سٹیزن پورٹل اور پی ایم ڈی یو میں سپر ایسکیلیٹڈ کیسز کی تعداد 186 سے تجاوز کرگئی۔پی ایم ڈی یو کی 10ستمبر کی رپورٹ میں ایل ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کو منتقل 86 سپر ایسکیلیٹڈ شکایات کا انکشاف ہوا ہے ، ٹاؤن پلاننگ زون تھری 20 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ٹاؤن پلاننگ کے چار زونز میں مجموعی طور پر 62 شکایات رپورٹ ہوئیں، جبکہ میٹروپولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر اور دیگر شعبے بھی سپر ایسکیلیٹڈ کیسز کی زد میں ہیں۔ شکایات پر بروقت کارروائی نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سپر ایسکیلیٹڈ کیسز فوری نمٹانے کی ہدایت کردی۔  ایل ڈی اے میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے، لیکن شہریوں کی شکایات کے معاملے میں بہتری نہ آسکی۔ پاکستان سٹیزن پورٹل اور پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ میں سپر ایسکیلیٹڈ شکایات کی تعداد 186 سے تجاوز کرگئی ہے ۔پی ایم ڈی یو کی 10ستمبر 2026 کی سپر ایسکیلیٹڈ رپورٹ نے ایل ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس میں زیرِ التوا شکایات کی صورتحال سامنے رکھ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...