جعلی چیک ، ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی فرا ر کی کوشش
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے ایک کروڑ 18 لاکھ جعلی چیک کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔۔۔
جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم عامر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پولیس نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں قصور وار ہے ، دوران تفتیش ملزم سے جوابات نہیں دیئے گے ،عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی ۔جبکہ ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ملزم کے حامیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی تاہم لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی پولیس نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments