صفدرآباد اردو بازار میں بیوٹیفکیشن کا کام سست روی کا شکار

صفدرآباد اردو بازار میں بیوٹیفکیشن  کا کام سست روی کا شکار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفدرآباد اردو بازار میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے جہاں تاجر برادری مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے وہیں شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے ۔۔

 ٹھیکیدار کی طرف سے اکھاڑ بچھاڑ کے بعد غائب ہوجانا تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گیا۔ تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تقریباً 2 سال قبل شروع ہونیوالا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے ، اسے فی الفور شروع کروا کر مکمل کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...