عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حکومت کی اولین ترجیح:ظفر واہل
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اﷲ واہلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت کی اولین ترجیح ملک میں سیاسی و معاشی استحکام پیدا کرنا اور ۔۔۔
عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ،کسی بھی سیاسی سرگرمی کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں، روزگار، تجارت، تعلیم، صحت اور عام شہریوں کی نقل و حرکت کو متاثر نہیں ہونا چاہیے ۔ اگر کسی جماعت کو حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو وہ پارلیمنٹ، عدالتوں اور دیگر آئینی و جمہوری فورمز سے رجوع کرسکتی ہے مگر احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں لینے یا شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے سیاسی مسائل حل نہیں ہوتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments