وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیا سے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیا سے محروم

ڈاکوئوں،چوروں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں رفیق، عالمگیر، عامر، اور سعید شامل

قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں ڈکیتی، چوری کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی، موٹرسائیکلیں، موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ بائی پاس قصور کے نزدیک سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے نظام پورہ سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آنیوالے بھالہ قصو رکے رہائشی محمد رفیق اور محمد عالمگیر سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور 91 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ چوکی سٹی کوٹ رادھاکشن کے قریب سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بگھیاڑ مار سوہا کنڈیکشن میں کام کرنے والے چور کوٹ کے رہائشی عامر سے موبائل فون، موٹرسائیکل اور 6 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ سرائے مغل کے علاقہ بھسین چک47میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بھسین چک47 پتوکی کے رہائشی سعید احمد کے گھر میں داخل ہوکر نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...