منیر چنڑ کی کامیابی ن لیگ پرعوامی اعتماد کا مظہر:نعیم صفدر

منیر چنڑ کی کامیابی ن لیگ پرعوامی اعتماد کا مظہر:نعیم صفدر

امید ہے چنڑ بہاولپور کے عوام کی آواز موثر انداز میں ایوان میں اٹھائیں گے

قصور(نمائندہ دنیا) رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی عوام کے مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور اس کی عوامی خدمت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی عوامی خدمت کے تسلسل کی نوید ہے ۔ قصور میں اپنے ڈیرہ پر آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم صفدر انصاری نے کہا وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بہاولپور کے عوام کا فیصلہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ جمہوری عمل میں عوام کی شرکت اور ان کا مینڈیٹ بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک منیر اقبال چنڑ بہاولپور کے عوام کی آواز موثر انداز میں ایوان میں اٹھائیں گے اور علاقے کی ترقی و عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...