ٹریفک جنکشن سینٹر پوائنٹ پر فلائی اوور کیلئے فنڈزکافقدان

ٹریفک جنکشن سینٹر پوائنٹ پر فلائی اوور کیلئے فنڈزکافقدان

سینٹر پوائنٹ، کلمہ چوک اور مین بلیوارڈ گلبرگ کی ری ماڈلنگ بھی شامل

لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) لاہور کے اہم ترین ٹریفک جنکشن سینٹر پوائنٹ پر فلائی اوور منصوبہ پنجاب حکومت کی مالی معاونت سے محروم ہوگیا، مالی سال 2026-27 میں منصوبے کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت مین بلیوارڈ گلبرگ سے سی بی ڈی روٹ 47 تک براہ راست فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز ہے ، جبکہ سینٹر پوائنٹ، کلمہ چوک اور مین بلیوارڈ گلبرگ کی ری ماڈلنگ بھی منصوبے میں شامل ہے ۔ٹریفک فلو بہتر بنانے اور سینٹر پوائنٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے دو فلائی اوورز کی تجویز دی گئی ہے ، ایک کی تعمیر سی بی ڈی پنجاب جبکہ دوسرے کے لیے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کے تعاون کا پلان ہے ۔منصوبے کے مطابق ماڈل ٹاؤن سٹیشن کے قریب سے فلائی اوور شروع کیا جائے گا، جبکہ کلمہ چوک جنکشن کو سگنل فری بنانے کی تجویز ہے ۔کلمہ چوک پر میٹرو بس کو ایلیویٹڈ ٹریک پر منتقل کرنے کا پلان بھی شامل ہے ، جس کا مقصد میٹرو بس اور دیگر ٹریفک کے باہمی ٹکراؤ کو کم کرکے ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈنگ نہ ملنے کے باوجود منصوبے پر پیش رفت کا انحصار اب سی بی ڈی پنجاب کے دستیاب وسائل پر ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...