سرکاری کالجز مین طلبہ کی سہولت کیلئے خصوصی ایپ بھی تیار
طویل عرصے بعد سرکاری کالجز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 10 پوزیشنز حاصل کیں
لاہور(خبر نگار)سرکاری کالجز میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دیا گیا، طلبہ کی سہولت کے لیے خصوصی ایپ بھی تیار کرلی گئی۔ ایپ پر 52 مضامین کے لیکچرز دستیاب ہوں گے ، جبکہ حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر اقدامات کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ رواں سال طویل عرصے بعد لاہور کے سرکاری کالجز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 10 پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز احسن مختار کے مطابق ایپ پر 52 مضامین کے لیکچرز اپ لوڈ کیے جائیں گے ، جس سے طلبہ کلاس روم کے علاوہ گھر پر بھی اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ سرکاری کالجز میں تدریسی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، جن کے نتائج تعلیمی کارکردگی میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments