ڈینٹل ہسپتال:ادویات اور ڈینٹل میٹریل سٹور میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور میں ادویات اور ڈینٹل میٹریل سٹور میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، محکمہ صحت نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔۔۔
۔پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے مین میڈیسن اور ڈینٹل میٹریل سٹور میں لیگنوکین کاٹریج اور اکریلیک پالیشینگ کیک کے سٹاک ریکارڈ میں تضاد سامنے آیا ہے ۔مراسلے کے مطابق انکوائری کمیٹی بن کارڈ بیلنس، سٹاک رجسٹر اور آن لائن ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے گی اور فزیکل سٹاک کی بھی تصدیق کرے گی۔ تحقیقات میں غفلت، بے قاعدگی اور بدانتظامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments