متعدد غیرقانونی املاک مسمار،20املاک سربمہر

  متعدد غیرقانونی املاک  مسمار،20املاک سربمہر

لاہور (آئی این پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد غیرقانونی املاک مسمار،20املاک سربمہر کر دیں ۔۔۔

 ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک ہے اور غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن جاری ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیموں کافیروز پور روڈ، گلبرگ اور مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ پر متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گلبرگ میں 10املاک اور مصطفی ٹاؤن میں 10املاک سیل کر دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...