پنجاب اسمبلی : کرسچن میرج بل 2026 پر تفصیلی غور

پنجاب اسمبلی : کرسچن میرج  بل 2026 پر تفصیلی غور

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 پر تفصیلی غور کیا۔۔

، مجوزہ بل میں مسیحی برادری میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے ، دونوں فریقین کا مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے اور شادیوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن راحیلہ خادم حسین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اراکین، اسمبلی افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ بل کے ممبر اِن چارج اور محرک فالبوس کرسٹوفر، ایم پی اے نے مجوزہ قانون سازی کمیٹی کے سامنے پیش کی۔ اجلاس میں ایکس آفیشیو اراکین، دیگر اراکین اسمبلی اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...