رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 13لاکھ شہری مستفید
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس دوران ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔۔۔
جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد شہریوں کی پولیس ویریفیکیشن مکمل کی گئی۔ خدمت مراکز پر شہریوں کی جانب سے 281 کرائم رپورٹس درج کروائی گئیں اور 11 ہزار سے زائد گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس کا اندراج کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 10 ہزار 308 شہریوں کو ایف آئی آر کی مصدقہ نقول بھی فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments