رواں سال 25سرکاری کالجز کو الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری

 رواں سال 25سرکاری کالجز کو الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری

الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت متوقع :ڈی پی آئی

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رواں مالی سال کے دوران 25 سرکاری کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ محکمہ حکام کے مطابق گزشتہ سال 35 سرکاری کالجز کو بسیں فراہم کی گئی تھیں، تاہم ان بسوں کے لیے فیول کے اخراجات پورے کرنا متعلقہ کالجز کے لیے ایک بڑا مسئلہ رہا۔ فیول کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث کالجز کو بسوں کے آپریشن کے لیے بجٹ سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ماحول دوست پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب روایتی فیول سے چلنے والی بسوں کے بجائے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جا رہی ہے ۔ الیکٹرک بسوں کے استعمال سے نہ صرف فیول کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ کالجز کے سالانہ بجٹ پر بھی مالی بوجھ کم ہوگا۔ ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عنصر اظہر کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے ، جبکہ طلبہ و طالبات کو محفوظ، بہتر اور ماحول دوست سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...