بورڈ امتحان میں شریک امیدواروں کی نادرا سے تصدیق کافیصلہ

بورڈ امتحان میں شریک امیدواروں کی نادرا سے تصدیق کافیصلہ

نادرا سے تصدیق کے بعد ہی امیدوار کو امتحان دینے کی اجازت دی جائے گی

لاہور(خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ نے جعلی امیدواروں کی روک تھام اور طلبہ کے کوائف میں غلطیوں کی بروقت نشاندہی کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ بورڈ امتحانات میں شریک ہونے والے تمام امیدواروں کے کوائف نادرا سے ویریفائی کیے جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق بورڈ اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت امتحانات کے لیے رجسٹریشن کرانے والے امیدواروں کا ڈیٹا نادرا سے ویریفائی کیا جائے گا۔رجسٹریشن کے وقت ہی امیدوار کی شناخت اور دیگر کوائف نادرا کے ریکارڈ سے چیک کیے جائیں گے ۔ نادرا سے تصدیق کے بعد ہی امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔نئے نظام کے ذریعے جعلی امیدواروں کے امتحانات میں شرکت کی روک تھام ممکن ہوگی، جبکہ امیدواروں کے نام اور تاریخ پیدائش سمیت دیگر کوائف میں موجود غلطیوں کی بھی رجسٹریشن کے مرحلے پر نشاندہی کی جا سکے گی۔نادرا ویریفکیشن سے طلبہ کو اسناد پر تاریخ پیدائش یا نام کی درستگی کے لیے بعد میں بورڈ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام کا کہنا ہے کہ نادرا سے ویریفکیشن کا نظام جعلی امیدواروں کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...