صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کا بائیو میٹرک 5اکتوبر سے شروع

صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کا بائیو میٹرک 5اکتوبر سے شروع

تصدیق مکمل ہونے کیساتھ ہی ممبران کو انفارمیشن لیٹرز جاری ہونگے :ارشد انصاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)، پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (پی جے ایچ ایف) اور لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب کے مشترکہ اجلاس میں فیز ٹو کے ترقیاتی اور انتظامی امور سمیت بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں طے پایاکہ بروز سوموار5 اکتوبر سے صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کا بائیو میٹرک کا عمل شروع کیا جائے گا۔ بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے کے ساتھ ہی ممبران کو انفارمیشن لیٹرز جاری کرنے اور اقساط کے عمل کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔مشاورت کے بعد طے پایا کہ فی ممبر 2 ہزار روپے وصول کئے جائیں گے ، بائیو میٹرک کے لیے ممبران کو اصل شناختی کارڈ، دو عدد تصاویر اور 2 ہزار روپے نقد روڈا آفس کے بینک کاؤنٹر پر جمع کروانا ہوں گے ۔بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد ممبران اور ان کی فیملیز کو صحافی کالونی فیز ٹو چہار باغ جے بلاک کے مقام کا دورہ بھی کروایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...