ایف آئی آر کے فونٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

 ایف آئی آر کے فونٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

پورے پنجاب میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ایک ہی فونٹ لاگو :رپورٹ

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں چوہنگ پولیس کے اہلکار سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے ایف آئی آر کے فونٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق پورے پنجاب میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ایک ہی فونٹ لاگو کردیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا فونٹ سائز 14 ہوگا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے کیس واپس لینے کی استدعا کردی، شناختی کارڈ اور درخواست گزار کے چہرے میں تضاد پر عدالت نے بائیو میٹرک کروانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری میاں محمد جمیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے چوہنگ پولیس کے اہلکار سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیشن کورٹ نے 2021 میں درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پورے پنجاب میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے ایک ہی فونٹ لاگو کردیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے اندراج کا فونٹ سائز 14 ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...