بجلی چوری میں استعمال ہونے والے ٹرانسفارمرز ، ٹرالیاں برآمد
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ناردرن سرکل میں بجلی چوری اور نادہندگان سے ریکوری کے لیے پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی۔۔۔
، دس کروڑ روپے سے زائد ڈیفالٹ رقم کی ریکوری کے لیے کارروائی کی گئی، برج اٹاری سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف بڑا آپریشن کیا گیا ،بجلی چوری میں استعمال ہونیوالے 200اور 400 کلوواٹ کے ٹرانسفارمرز بمعہ ٹرالیاں برآمد، کارروائی کے دوران 4 کمرشل میٹرز اور ایل ٹی کیبلز بھی اتار کر تحویل میں لے لی گئیں، واہگرے اور برج اٹاری فیڈرز پر مبینہ ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments