شہر میں 450سے 500روپے فی کلو میں فروخت جاری
اوگرا اور دیگر ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایل پی جی مافیا سر گرم، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ جاری، اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا،شہر میں 450 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت جاری، شہر میں ایل پی جی مافیا بے لگام، لاہور سمیت دیگر شہروں میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں ،اوگرا اور دیگر ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ، اوگرا کی جانب سے رواں ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے 65پیسے مقرر کی گئی ،شہر کے مختلف علاقوں میں 450 سے 500 روپے فی کلو میں فروخت جاری، ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت بڑھائی جارہی ہے ،قیمتوں میں اضافہ سے صارفین اور دکاندار دونوں پریشان جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کارروائیاں چھوٹے دکانداروں تک محدود ہیں ۔شہری کہتے ہیں کہ رکشہ ڈرائیور، ہوٹل، ٹھیلے ، تندور مالکان اور گھریلو صارفین قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ہیں ،قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث غریب آدمی متاثر ہورہا ہے ،شہری کہتے ہیں کہ غریب آدمی کے لیے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوگیا ہے ،گھروں میں گیس آتی نہیں ،مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments